سب رجسٹرار دفاتر میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے سے بد عنوانی

سب رجسٹرار دفاتر میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے سے بد عنوانی

سب رجسٹرار دفاتر میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے سے بد عنوانیمتعدد دفاتر میں پراپرٹی کی ہر فائل کے لیے مبینہ طور پر لین دین کا سلسلہ جاری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن پنجاب کی ہدایت پر کی گئی انسپکشن میں سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے سب رجسٹرار دفاتر میں چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی نشاندہی کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق متعدد دفاتر میں پراپرٹی کی ہر فائل کے لیے مبینہ طور پر لین دین کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ سرکاری امور کی انجام دہی میں غیر ضروری تاخیر کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق قوانین کے تحت متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو سب رجسٹرار دفاتر کی نگرانی اور شفافیت یقینی بنانے کا پابند قرار دیا گیا ہے ، تاہم انسپکشن کے دوران اس حوالے سے مطلوبہ نگرانی اور مؤثر چیک اینڈ بیلنس میں کمی پائی گئی۔متذکرہ صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سفارش کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز فوری طور پر دفاتر کی باقاعدہ انسپکشن کریں، معاملات کی کلوز مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور مبینہ بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ نظام میں شفافیت اور بہتری لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں