گھریلو جھگڑے پر 35 سالہ شخص کی مبینہ خودکشی

گھریلو جھگڑے پر 35 سالہ شخص کی مبینہ خودکشی

گھریلو جھگڑے پر 35 سالہ شخص کی مبینہ خودکشی 2 بچوں کا باپ راشد اقبال پھندہ ڈال کر چھت کے پنکھے سے جھول گیا

سلانوالی (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں میں گھریلو جھگڑے کے بعد 35 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔چک نمبر 133 جنوبی کے رہائشی راشد اقبال ولد خادم حسین نے گھریلو تنازع کے باعث دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی دو کمسن بچوں کا باپ تھا۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ورثاء نے اسے اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے پولیس کارروائی کے بغیر ہی تدفین کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں