سٹریٹجک ذخائر کے موثر انتظام سے غذائی تحفظ یقینی بنایا جا سکتا

 سٹریٹجک ذخائر کے موثر انتظام سے غذائی تحفظ یقینی بنایا جا سکتا

حکومتی پالیسی کے مطابق ذخائر کی دستیابی اور شفاف انتظام کو یقینی بنایا جائے ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت ڈویژنل سٹریٹجک ریزروز مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈویڑن بھر میں گندم سمیت دیگر ضروری اشیائے خورونوش کے ذخائر، دستیابی اور سپلائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے غذائی اجناس کے موجودہ ذخائر، طلب و رسد، سرکاری گوداموں میں دستیاب سٹاک اور آئندہ مہینوں کے لیے انتظامات سے آگاہ کیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ عوام کو ضروری اشیائے خورونوش کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے اور موثر منصوبہ بندی کے تحت کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک ذخائر کے موثر انتظام سے ہنگامی حالات میں غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ، لہٰذا ذخائر کی مسلسل مانیٹرنگ اور بروقت اپ ڈیٹ نہایت ضروری ہے ۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ذخائر کی دستیابی اور شفاف انتظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں