سب مسلم حکمرانوں کو ایک بنادے: رانا محمد جمیل خان

سب مسلم حکمرانوں کو ایک بنادے: رانا محمد جمیل خان

سب مسلم حکمرانوں کو ایک بنادے: رانا محمد جمیل خان جب تک یہ امت، جھوٹ، دھوکا، فساد، مومن کا مذاق نہیں اڑانا چاہئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مولانا حافظ رانا محمد جمیل خان آف فیصل آباد نے دورہ سرگودھا کے موقع پر جماعت اہل حدیث کے زیر اہتمام جامع مسجد ابوبکر صدیق چک 91شمالی میں خطبہ جمعہ کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے مومنین کو سورہ آ ل عمران میں حکم دیا ہے کہ وہ اﷲ سے ڈریں اور وہ مسلم ہونے کی حالت میں مریں اور اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑیں اور گروہ بندی نہ کریں اور وہ اﷲ کی نعمت کو یاد کریں اور انہوں نے ایمان کی تعریف اور اس کی تین شرائط کو قرآن وحدیث کے دلائل سے بیان کیا اور یہ کہا کہ بہت سے پڑھے لکھے لوگ بھی کلمہ طیبہ یا کلمہ اسلام کا معنی نہیں جانتے یہ کتنے افسوس کی بات ہے اﷲ نے امت مسلمہ کوایک ہو نے کا حکم دیا ہے جب تک یہ امت، جھوٹ، دھوکا، فساد، مومن کا مذاق اڑانا، بے وفائی کرنا، صحابہ کرام کی توہین وتذلیل کرنا جیسے منافقانہ برائیوں کو نہیں چھوڑتی اس وقت یہ امت ایک نہیں ہو سکتی انہوں نے اﷲ سے دعا کی کہ اﷲ امت مسلمہ کو فرقہ بندی سے بچائے اور اسے ایک امت بنا دے اور سب مسلم حکمرانوں کو ایک بنادے اور مسلم حکمرانوں اور مسلم عوام کو ایک بنائے اور وہ ہمارے ملک کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنائے اور اسے فساد اور دہشتگردی سے بچائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں