پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ ،26 سالہ نوجوان جاں بحق
زمین کو پانی لگانے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا ، ملزم نے فائرنگ کر دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی گاؤں 108 جنوبی میں زمین کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، اطلاعات کے مطابق زمین کو پانی لگانے کے معاملے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس دوران ملزم نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے زبیر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے زبیر کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔