بدبخت بیٹوں کا جائیداد کی خاطر معمر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 بدبخت بیٹوں کا جائیداد کی خاطر معمر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بدبخت بیٹوں کا جائیداد کی خاطر معمر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالازمین نام نہ کروانے پربے دردی سے مارا پیٹا، زمین پر گرا کر گھسٹتے رہے ، والدہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بدبخت بیٹوں نے جائیداد کی خاطر معمر بیوہ ماں کا جینا محال کر دیا اور متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، 170شمالی کی رہائشی زینب بی بی نے پولیس کو بتایا کہ خاوند کی وفات کے بعد اسکے بیٹے عمران اور احسان نے اسے جائیداد کی خاطر کئی مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا اور جینا محا ل کرر کھا ہے ،گزشتہ روز بھی دونوں نے زمین ان کے نام نہ کروانے پر مجھے انتہائی بے دردی سے مارا پیٹا،اور زمین پر گرا کر گھسٹتے رہے ،اہل محلہ نے مداخلت کرکے بامشکل میری جان بخشی کروائی، جس پر پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں