قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا محرم کے پلان پر کام تیز

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا محرم کے پلان پر کام تیز

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا محرم کے پلان پر کام تیز علاقائی صورتحال کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے پلان پر کام تیز کر دیا گیا، اس ضمن میں دستیاب وسائل اور اہم امور پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے ، جس کے بعد سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی جائے گی مجوزہ پلان کے مطابق حساسیت اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے حساس ماتمی جلوسوں اور مجالس عزاء کی سکیورٹی کیلئے دیگر مقامات کی نسبت اضافی سکیورٹی تعینات کی جائے گی’ اس ضمن میں حساس مقامات کے لئے رینجر اور فوج کی تعیناتی بھی ممکن ہے ۔جبکہ محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کو سراغ رساں کتوں ’ بم ڈسپوزل کی مدد حاصل کی جائے گی’ تمام پولیس اہلکاروں کو محرم الحرام میں ڈیوٹیز کیلئے خصوصی کارڈز جاری کئے جائینگے تاکہ کوئی بھی تخریبی عناصر پولیس کی وردی میں تخریبی کاروائی نہ کرسکے کیونکہ حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ تخریبی عناصر پولیس فورس کی وردی میں کسی بھی شہر میں تخریبی کاروائی کرسکتے ہیں’ اسی طرح پولیس ٹریننگ سکول کی کم از کم 6 پلاٹون محرم ڈیوٹی انجام دینگی جبکہ باقی پلاٹون کو ریزرو رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں