’’ہم سخن‘‘کی عوامی ادبی نشست 14جون شام 4 بجے ہوگی

’’ہم سخن‘‘کی عوامی ادبی نشست 14جون شام 4 بجے ہوگی

فورم کی آئندہ ادبی سرگرمیوں اور پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت

بھیرہ(نامہ نگار)ادبی فورم ’’ہم سخن‘‘بھیرہ کا مشاورتی اجلاس پروفیسر ڈاکٹر دبیر عباس سید کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ میں ہونیوالے اس اجلاس میں فورم کی آئندہ ادبی سرگرمیوں اور پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ’’ہم سخن‘‘کی عوامی ادبی نشست 14 جون بروز اتوار شام 4بجے منعقد ہوگی۔ اس ادبی نشست کا عنوان \"قصئہ پارینہ، معنیِ نو (اردو داستان)\" مقرر کیا گیا ہے ۔ نشست میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے پرنسپل پروفیسر ریاض حسین عامر اور پروفیسر ڈاکٹر فریدہ شہزادی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔مشاورتی اجلاس میں عمیر یاسر شاہین، پروفیسر ہما اسد اور گورنمنٹ ہائی سکول کوہلیاں کے پرنسپل نثار علی بھٹی نے شرکت کی۔ شرکاء نے پروگرام کے انتظامی، علمی اور ادبی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادبی فورم \"ہم سخن\" علاقے میں علمی، فکری اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور اہلِ ذوق کو معیاری ادبی مباحث فراہم کرتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں