سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوںنگرانی کی جائیگی

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوںنگرانی کی جائیگی

سٹی سنٹر میں لائیو مانیٹرنگ، ویڈیو ریکارڈنگ اور سرویلنس نظام پر بریفنگ دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے سرگودھا میں ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹر، سیف سٹی کنٹرول روم اور مرکزی جلوس روٹس کا دورہ کیا۔صوبائی وزراء نے محرم الحرام کنٹرول روم کے انتظامات اور مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی، مانیٹرنگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی نے سیف سٹی مانیٹرنگ سنٹر کا بھی دورہ کر کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا۔ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مجالس اور جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہوگی۔ سیف سٹی سنٹر میں لائیو مانیٹرنگ، ویڈیو ریکارڈنگ اور سرویلنس نظام پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے مرکزی عاشورہ جلوس کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی، صفائی، روشنی اور طبی سہولیات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے امام بارگاہ بلاک نمبر 19 کا دورہ کیا اور اہل تشیع اکابرین سے ملاقات کی۔ اہل تشیع رہنماؤں نے محرم الحرام کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ علمائے کرام اور اکابرین نے امن، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر و چیٔرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عزاداران کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں