تھل ایکسپریس وے کا کروڑوں کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
تھل ایکسپریس وے کا کروڑوں کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیاچند لوگوں نے ماحولیات کے نام پر عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب کے پسماندہ ترین علاقہ تھل کو قومی شاہراہ موٹروے سے مربوط کرنیوالی سڑک تھل ایکسپریس وے کا کروڑوں روپے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، اس اہم ترین پراجیکٹ کت کے تحت قائد آباد نور پور روڈ کی توسیع کیلئے اس کے کناروں پر لگے ہوئے کھگل کے بوڑھے درختوں کی کٹائی کا عمل جاری تھا کہ چند لوگوں نے ماحولیات کے نام پر عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا اور،عدالتی احکامات کی روشنی میں درختوں کی کٹائی کا عمل رک جانے سے اس پراجیکٹ کی توسیع کا کام ممکن نہیں رہا ، اس پراجیکٹ کا کام رک جانے سے عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے ۔،عوامی حلقوں کے مطابق ماحول کے تحفظ کیلئے سڑک کی تعمیر کے بعد اس کے اطراف میں نئے درخت بھی لگائے جا سکتے ہیں ،پراجیکٹ کو ملتوی کرنا قرین انصاف نہیں۔