پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے شہریوں کو نوٹس جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹروں نے اپنے اپنے حلقہ سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے شہریوں کو نوٹس جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
تا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ٹارگٹ کو پورا کیا جا سکے ، شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ شہری پراپرٹی ٹیکس ادا کر یں بصورت دیگر ا ن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا ہو گی۔