میانوالی سے مقدمہ قتل کا ملزم باعزت بری
میانوالی (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے قیام کے بعد سے اب تک متعدد قتل کے ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
میانوالی سے ایک اور 302 کا ملزم باعزت بری ہو گیا وارث خان آف خدوزی کے قتل کے مقدمے میں ھائی کورٹ راولپنڈی نے ملزم رستم خان ترکزء کو باعزت بری کر دیاہے۔ یا۔د رہے کہ وارث خان کچھ عرصہ قبل قتل ھوا تھا جب وہ سعودی عرب سے گھر خدوزئی چھٹی آیا ھوا تھا اور رستم خان پر اس کے قتل میں 302 کا مقدمہ درج ہوا تھا۔