5افراد سے اسلحہ برآمد

5افراد سے اسلحہ برآمد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کو غیر مسلح کرنے کیلئے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں گزشتہ روز ایس ڈی پی او قائدآباد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ قائدآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو گرفتار کر لیے۔

 ملزم تنویر درزی ساکن گولیوالی سے ایک کلاشنکوف، ایک پسٹل تیس بور، ملزم عامر حیات مقرب خیل ساکن گولیوالی سے ایک کلاشنکوف ، ملزم ندیم آصف سے رائفل 7MM ، ملزم نصراﷲ سے بندوق 12 بور ڈبل بیرل اور ملزم احمد شیر سے بندوق 12 بور رپیٹر برآمد کر لیے ۔ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا، دریں اثنا کٹھہ سگھرال پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے بندوق بارہ بور ڈبل بیرل برآمد کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں