رشتہ کروانے والی خاتون نے مزاحمت کر کے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

رشتہ کروانے والی خاتون نے مزاحمت  کر کے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رشتہ کروانے والی خاتون نے مزاحمت کر کے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

 خواجہ آباد کی رہائشی مسماۃ(ب) جو کہ مختلف فیملیز کے رشتے کرواتی ہے نے پولیس کو بتایا کہ رتو کالاکے رہائشی انصر اور محمد افسر نے اسے ایک رشتہ کی بات کروانے کیلئے اپنے ہمراہ پھلروان جانے کا کہا مگر ملزمان اسے للیانی لے گئے جہاں ملزمان نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر فرار ہوگئے ،جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں