بازاروں کو ریڑھیوں کے انخلا کیلئے 10جولائی ڈیڈ لائن

بازاروں کو ریڑھیوں کے انخلا کیلئے 10جولائی ڈیڈ لائن

بازاروں کو ریڑھیوں کے انخلا کیلئے 10جولائی ڈیڈ لائن پکڑ دھکڑ جاری ہونے پر ریڑھی بان سراپا احتجاج ،مزیدمہلت مل گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے بازاروں کو ریڑھیوں سے پاک کرنے کے لئے ان کے انخلا کے لئے 10 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی جس کے بعد ریڑھیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے بازاروں کو ریڑھیوں سے پاک کر کے خوبصورت بنانے کے منصوبہ پر عمل درآمد کے لئے ریڑھیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہونے پر ریڑھی بان سراپا احتجاج بن گے جس پر انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے طویل مزاکرت کر کے اس کے تدارک کے لئے ایک تحریری معاہدہ کیا جس کے تحت ریڑھیوں اور لوڈرز کو 20 روز کی مہلت دی گئی جس کے ختم ہونے پر 10 جولائی 2026 کو ختم ہونے پر خلاف ورزی کی صورت میں ریڑھیوں کی ضبط کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں