ریلوے سٹیشن بھیرہ کی بحالی کا کام انتہائی سست روی کا شکار ناہیدہ محبوب الٰہی فاؤنڈیشن
بھیرہ(نامہ نگار)ناہیدہ محبوب الٰہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل اور ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں نے کہا ہے کہ۔۔۔
بھیرہ میں شیر شاہ سوری دور میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد بگویہ،دروازہ چٹی پل، دروازہ گنج منڈی اور ریلوے سٹیشن بھیرہ کی بحالی کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال اور بلدیہ کی غفلت کے باعث والڈ سٹی کے تحت ہیریٹج میں شامل ہندو اوقاف کی بیشتر تاریخی املاک پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور متعدد بار آگاہ کرنے کے باوجود متعلقہ محکموں نے ان مقامات کی واگزاری کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔