غیر معیاری ،جعلی ادویات کی فروخت،3 افراد پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹرٰ)غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں ڈرگ کنٹرول ٹیم نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران تین افراد کو جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث پایا گیا۔ جنکے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔