تحصیل کمپلیکس بھیرہ کی مسجد کے واش رومز کی حالت انتہائی ناگفتہ

 تحصیل کمپلیکس بھیرہ کی مسجد کے  واش رومز کی حالت انتہائی ناگفتہ

بھیرہ(نامہ نگار ) تحصیل کمپلیکس بھیرہ کی مسجد کے واش رومز کی حالت انتہائی ناگفتہ ہو چکی ہے ۔

جبکہ تحصیل کمپلیکس کے دیگر واش رومز بھی خستہ حالی کا شکار ہیں، جس کے باعث نمازیوں اور دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات اور طہارت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے زرائع کے مطابق مسجد کے واش رومز کے دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پانی کی فراہمی و استعمال کا بھی کوئی مناسب انتظام موجود نہیں۔ جس سے نمازیوں کو ضروری امور کی ادائیگی میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں