پولیس خدمت مرکز پولیس ویری فکیشن کے لیے لمبی قطاریں

پولیس خدمت مرکز پولیس ویری فکیشن کے لیے لمبی قطاریں

کندیاں (نمائندہ دنیا) پولیس خدمت مرکز کچہ پکہ موڑ پر پولیس ویری فکیشن کے لیے آنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد کے باعث روزانہ لمبی قطاریں لگنے لگی ہیں۔

 شدید گرمی اور سایہ دار جگہ نہ ہونے کے باعث مزدور کئی کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے جھلسا دینے والی دھوپ میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں اور سائلین کے مطابق ان دنوں چشمہ کے سی فائیو (C-5) منصوبوں پر کام جاری ہے ، جس کے باعث روزگار کے حصول کے لیے بڑی تعداد میں مزدور پولیس ویری فکیشن کروانے کی غرض سے پولیس خدمت مرکز کچہ پکہ موڑ کا رخ کر رہے ہیں۔ ویری فکیشن فیس کی مد میں یہ مرکز محکمہ پولیس کے لیے ریونیو کا ایک اہم ذریعہ بھی بن رہا ہے ، تاہم بنیادی سہولیات کا فقدان سائلین کے لیے مشکلات کا سبب بن رہا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں