کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس

کربلا کی لازوال قربانیوں  کو خراجِ عقیدت پیش کرنے  کے لیے تعزیتی ریفرنس

کندیاں، میانوالی (نمائندگان دنیا) محرم الحرام کے بابرکت ایام میں سب ڈویژنل بار پپلاں، جوڈیشل کمپلیکس ہرنولی موڑ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی آئینی کورٹ کے معزز جسٹس علی باقر نجفی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی چوہدری انوار الحق اعزازی مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے صدر سب ڈویژنل بار ملک عبدالمجید جوڑا، ممبر پنجاب بار کونسل ملک صبح صادق ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری عطا رسول سانمل اور دیگر عہدیداران و ممبران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیاتعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے واقعئہ کربلا کے آفاقی پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیاں حق، صداقت، صبر اور استقامت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعئہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک ابدی معرکہ ہے جس سے ہر دور میں رہنمائی حاصل کی جاتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں