پھل کی ڈنڈی کو گلانے والی بیماریاں لگنے کا خدشہ

پھل کی ڈنڈی کو گلانے والی بیماریاں لگنے کا خدشہ

پھل کی ڈنڈی کو گلانے والی بیماریاں لگنے کا خدشہ صورتحال کنٹرول میں رکھنے کیلئے محکمہ زراعت نے ہائی الرٹ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت کی جانب سے موسمی صورتحال کے پیش نظر ترشاوہ باغات کو سٹرس کینکرکے ساتھ ساتھ میلانوز ’ پھل کی ڈنڈی کو گلانے والی دیگر بیماریاں لگنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا،ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں اور سخت گرمی کے باعث موسمی تغیرات میں تیزی کے باعث پھل کی بیرونی خاصیت کو خراب کرنے والی ان بیماریوں کے علاوہ کئی مقامات پر ترشاوہ باغات میں سٹر س سلہ یعنی تیلا او رسٹرس کینکرکے حملوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ،اور آئندہ ماہ سے شروع ہونیوالے برساتی سیزن کے دوران صورتحال کنٹرول میں رکھنے کیلئے محکمہ زراعت نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ڈی جی زراعت پنجاب کی جانب سے ضلعی و تحصیل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ خصوصی طور پر آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ موسم برسات میں فضا کی نمی میں اضافہ اور بارشوں کے دوران تیز ہوا کی کی صورت میں سٹرس سلا ’ سٹرس سکیلز ’ لیف مائز وغیرہ کے کیڑے مکوڑوں کے تدارک کیلئے بائی فلنتھرین ایک ملی لیٹر فی لٹر پانی یا میلاتھیان 1.5 ملی لیٹر فی لٹر پانی کی شرح سے سپرے کروایا جائے ،تاکہ صورتحال کنٹرول میں رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں