گندم اٹھا کر پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کا سلسلہ عروج پر ق
گندم اٹھا کر پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کا سلسلہ عروج پر جو حکومتی ہدایات میں ملتی ہیں اس کے مطابق کام کرنا ہماری مجبوری ہے،ترجمان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں فلور ملز سے زبردستی گندم اٹھا کر پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کا سلسلہ عروج پکڑ گیا ہے جس پر فلور ملز مالکان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے یہ گندم خرید کی جس کا تمام ریکارڈ پورٹل پر موجود ہے اس کے باوجود ہماری فلورملز سے زبردستی گندم اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مجبوراً ہم آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے جس سے پنجاب بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کا عملہ زبردستی کر رہا ہے اور یہ ہم کسی طور بھی برداشت نہیں کریں گے اس حوالہ سے محکمہ خوراک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت پر ہم عمل کر رہے ہیں اور جو حکومتی ہدایات میں ملتی ہیں اس کے مطابق کام کرنا ہماری مجبوری ہے۔