کاروباری شخصیت رانا شاہد محمود کی آئی ڈی مٹسو کے پاکستان میں صدر و چیف ایگزیکٹو اافیسر سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت رانا شاہد محمود کی ملٹی نیشنل کمپنی آئی ڈی مٹسو کے پاکستان میں صدر و چیف ایگزیکٹو اافیسر ٹومو ہائیرو یاما شیتاسے خصوصی ملاقات۔
باہمی امور بالخصوص پاکستان اور سرگودھا میں آئل کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئی ڈی مٹسو کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ساتو شین اور نائب صدر عمران زیب بھی موجود تھے ۔