یومِ عاشور تک واسا کے آپریشنز عملے کی چھٹیاں منسوخ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے یومِ عاشور تک آپریشنز سٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔۔۔۔
اور ہدایت کی ہے کہ تمام اہلکار اپنے مقررہ ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں تاکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں شریک عزاداروں کو سیوریج آپریشنز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ 9 اور 10 محرم کی سرکاری تعطیلات کے باوجود واسا فیصل آباد کا آپریشنز عملہ چھٹی نہیں کرے گا بلکہ جاری کردہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ عشرۂ محرم کے دوران عزاداروں کو سیوریج کی مؤثر نکاسی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ثاقب رضا نے واضح کیا کہ 9 اور 10 محرم کو عزاداروں کو واسا سے متعلق تمام ضروری سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔