شجرکاری مہم، صفائی ستھرائی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ ۔۔۔۔
اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف، محکمہ تعلیم کے افسران اور متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں معیارِ تعلیم، طلبہ کے داخلوں، اساتذہ کی حاضری، تعلیمی نتائج، پیرنٹس ٹیچر میٹنگز، شجرکاری مہم، صفائی ستھرائی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی، طلبہ کی حاضری میں اضافہ، تعلیمی ماحول کی بہتری اور اساتذہ کی ذمہ داریوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے ۔