ڈی پی او خوشاب کا سیف سٹی کنٹرول روم کا معائنہ

ڈی پی او خوشاب کا سیف سٹی کنٹرول روم کا معائنہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اورڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سیف سٹی کنٹرول روم کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے وہاں پر محرم کے جلوسوں کی کیمروں کے۔۔۔

 ذریعے کی جانیوالی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا ، اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کنٹرول روم کے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدائت کی،اس موقع پر انچارج سیف سٹی نے ڈی پی او خوشاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ضلع بھر میں جاری جلوسوں کی مانیٹرنگ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈی پی او خوشاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد سٹی اور خوشاب میں جاری جلوسوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں