تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ،کلیدی کرداراداکریں

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ،کلیدی کرداراداکریں

بھلوال(نمائندہ دنیا) سابق وائس چیئرمین بلدیہ بھلوال چوہدری اکرم آرائیں نے کہا ہے محرم الحرام میں امن وبھائی چارہ کی فضاء کو برقراررکھنے کیلئے علماء کرام ،سول سوسائٹیز تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ۔۔۔

 ،تاجراپنا کلیدی کرداراداکریں ہر سال محرم الحرام کے موقع پر پرامن انعقاد اور بھائی چارہ کی مثال اس شہر میں دیکھنے کو ملتی ہے تمام مسالک کے علماء کرام ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے بھلوال کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کرداراداکرتے ہیں اس محرم میں بھی انشاء اللہ ہر لحاظ سے بھلوال کے شہری محرم الحرام کا احترام کرتے ہوئے اپنا فریضہ نبھائیں گے یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بھلوال شہر پرامن شہر ہے اور محرم الحرام کی آمد ہوتے ہی بھلوال شہر کی انتظامیہ ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہر طرح کے انتظامات بروئے کارلاتے ہیں اور ان ایام میں مذہبی رواداری ،بردباری اور ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے اجتناب کرتے ہیں اور محرم کے ان ایام میں مثالی طورپر بھائی چارہ کی فضاء دیکھنے کو ملتی ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ان ایام میں حکومتی احکامات کی روشنی میں مقامی ایڈمنسٹریشن بہتر سے بہتر اقدامات بروئے کارلارہی ہے محرم الحرام کے ان ایام میں سیکورٹی سمیت دیگر امور میں شہری انتظامیہ کے ساتھ بھرپوراندازمیں تعاون کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں