ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ واں بھچراں پولیس کی کاروائی، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج

۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر عمر فاروق شاہ اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ منیر ولد محمد امیر سکنہ واں بھچراں اور محمد صفدر ولد غلام حسین سکنہ نٹالانوالہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ واں بھچراں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں