نوجوان نے لڑکی اور اسکی ماں کو چھری مار کر شدید زخمی
شور واویلہ پر محلے دار جمع ہوئے تو ملزم فرار ، زخمی ماں بیٹی کو ہسپتال منتقل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی اور اسکی ماں کو چھری کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا، بتایا جاتا یہ کہ موضع للیانی میں مظہر نامی نوجوان نے رفعت بی بی سے اس کی بیٹی نتاشہ کا رشتہ مانگا تھا جس کے انکار پر گزشتہ روز مظہر چھری سے مسلح ہو کر گھر میں داخل ہو ا اور دونوں ماں بیٹی کو چھری کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا، شور واویلہ پر محلے دار جمع ہوئے تو ملزم فرار ہو گیا، زخمی ماں بیٹی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔