ننھی منتہا کے قتل نے ملک کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا،مولاناسلیم

 ننھی منتہا کے قتل نے ملک کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا،مولاناسلیم

بچی کا قتل ہی نہیں تھا بلکہ انسانیت، اخلاقیات اور معاشرتی اقدار پر ایک کاری ضرب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی امیر جماعت اہلحدیث انجینئر مولانا محمد سلیم نے روزنامہ دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ننھی منتہا کے بہیمانہ قتل نے صرف سرگودھا نہیں بلکہ پورے ملک کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ ایک معصوم بچی کا قتل ہی نہیں تھا بلکہ انسانیت، اخلاقیات اور معاشرتی اقدار پر ایک کاری ضرب تھی،اس افسوسناک واقعے کے بعد ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف، سی سی ڈی اور سرگودھا پولیس نے جس پیشہ ورانہ مہارت، مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت کارروائی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے ۔ مرکزی ملزم ارسلان کی 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں گرفتاری نے یہ ثابت کیا کہ قانون کی گرفت سے فرار ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا اور ظلم کا انجام ایک نہ ایک دن سامنے آ ہی جاتا ہے ،لیکن کیا صرف ایک ملزم کے انجام تک پہنچ جانے سے مسئلہ حل ہو گیا؟اصل مسئلہ اس حیوانی ذہنیت کا ہے جو ایسے درندوں کو جنم دیتی ہے ۔ جب اخلاقی تربیت کمزور ہو جائے ، خاندانی نظام اپنی گرفت کھو دے ، تعلیمی ادارے کردار سازی سے دور ہو جائیں اور معاشرے میں بے راہ روی عام ہونے لگے تو پھر ایسے سانحات جنم لیتے ہیں،یہ صرف پولیس کی نہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

 

 

،بلکہ پولیس، سول سوسائٹی، وکلا، ڈاکٹرز، صحافی، دانشور، علما کرام، اساتذہ، والدین اور سیاست دان،سب کو مل کر اس جنگ کا حصہ بننا ہوگا۔ ہمیں فکری، سماجی اور عملی سطح پر ایسی حکمت عملی بنانی ہوگی جو آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دے سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں