21غیر قانونی نجی ہائوسنگ سیکموں کیخلاف کارروائی

21غیر قانونی نجی ہائوسنگ سیکموں کیخلاف کارروائی

مالکان ضوابط پورے کرنے میں ناکام رہے واپڈا، سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل حکام کو ان سکیموں میں کسی بھی قسم کے نئے کنکشن جاری نہ کرنے کی ہدایات حقیقت میں ان کالونیوں میں سڑکوں، سیوریج، واٹر سپلائی، پارکس اور دیگر لازمی میونسپل سہولیات کا شدید فقدان ، قواعد کی کھلی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ نے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ضلع کونسل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں قائم مزید 21 غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے واپڈا، سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل حکام کو ان سکیموں میں کسی بھی قسم کے نئے کنکشن جاری نہ کرنے کی ہدایات دے دی ہیں،ذرائع کے مطابق اس ضمن میں غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ سکیموں کے رقبہ جات، مالکان اور دیگر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ کالونیوں کے مالکان متعلقہ قوانین اور ضوابط پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں،انتظامیہ کے مطابق ان ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلع کونسل اور سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے دعووں کے ساتھ مہنگے داموں پلاٹ فروخت کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت میں ان کالونیوں میں سڑکوں، سیوریج، واٹر سپلائی، پارکس اور دیگر لازمی میونسپل سہولیات کا شدید فقدان پایا جاتا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد ہاؤسنگ سکیموں میں پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے قواعد کی بھی کھلی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، جن میں منظور شدہ نقشوں سے انحراف، گرین ایریاز کا خاتمہ اور عوامی مقامات پر غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں،اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ مال نے بھی ان غیر قانونی کالونیوں میں واقع پلاٹوں کی رجسٹری اور انتقالات کا عمل روک دیا ہے تاکہ شہری مزید مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔ انتظامیہ نے واپڈا، سوئی ناردرن گیس اور پی ٹی سی ایل کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ سکیموں میں بجلی، گیس اور ٹیلیفون کے نئے کنکشن ہرگز جاری نہ کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں