شوہر کے خلاف تشدد، دھمکیاں کے الزام میں مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ ساجد شہید پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی درخواست پر اسکے شوہر کیخلاف تشدد، دھمکیاں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مدعیہ صباء اسلام، جو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدمات انجام دے رہی ہیں نے مؤقف اختیار کیا کہ 5 جولائی کی رات ان کا شوہر اصغر محمود ایک نوجوان لڑکی کو گھر لے آیا۔ اعتراض کرنے پر ملزم مشتعل ہوگیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔