صحافی عتیق الرحمن گجر کی والدہ اور فاروق احمد گوندل کی اہلیہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) پریس کلب بھاگٹانوالہ میں ممبر پریس کلب و سینئر صحافی عتیق الرحمن گجر کی والدہ ماجدہ اور فاروق احمد گوندل کی اہلیہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں پریس کلب کے عہدیداران، صحافیوں اور اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔ مقررین نے مرحومین کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔