قائدآباد و گردونواح میں طوفانی بارش،نشیبی علاقے زیر آب
قائدآباد (نمائندہ دنیا)شہر و گردونواح میں طوفانی بارش،نشیبی علاقے زیر آب،تفصیل کے مطابق گزشتہ رات شہر و گردونواح میں طوفانی بارش ہوئی جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا لیکن نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
مونسپل کمیٹی قائدآباد نے ہنگامی بنیادوں پر نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کر رکھا ہے ۔