لیڈی کانسٹیبل کوہراساں کرنے کے الزام میں پولیس ملازم کیخلاف مقدمہ

لیڈی کانسٹیبل کوہراساں کرنے کے  الزام میں پولیس ملازم کیخلاف مقدمہ

میانوالی، کندیاں (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)تھانہ ہرنولی کی پولیس لیڈی کانسٹیبل متعینہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں کو مسلح ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس ملازم رحمت اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق لیڈی کانسٹیبل شہناز گل جو کہ گذشتہ روز خدمت مرکز کاونٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں میں ڈیوٹی پر تھی کہ اچانک ایک پولیس ملازم رحمت اللہ مسلح پسٹل اسکے پاس پہنچ گیا اور اس کی کنپٹی پر پستول رکھ کر شادی کرنے کا مطالبہ کیا مزاحمت پر پستول زمین پر گر گیا اس دوران اطلاع پر لیڈی کانسٹیبل کے والد و بھائی بھی ہستپال پہنچ گئے انہیں بھی ملزم نے گالیاں دیں اور اسلحہ لہراتے فرار ہو گیا خاتون کانسٹیبل کی درخواست پر پپلاں پولیس نے حالات قلمبند کیئے اور ملزم پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں