خوشاب میں گرین الیکڑک بس سروس کے آغاز کو خوش آئند ،احسان بوڑانہ

خوشاب میں گرین الیکڑک بس سروس  کے آغاز کو خوش آئند ،احسان بوڑانہ

قائدآباد (نمائندہ دنیا)قائدآباد کی سماجی شخصیات محمد احسان بوڑانہ ،محمد شفیع مغل،سمیع اللہ ڈھڈی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلع خوشاب میں گرین الیکڑک بس سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشاب سٹی سے اہم روٹ قائدآباد بھی ہے۔

 جس روٹ پر ابھی تک گرین بس سروس شروع نہ کی جا سکی اس روٹ پر روزانہ سیکڑوں مسافر سفر کرتے ہیں لیکن وہ اس سہولت سے محروم ہیں انھوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر خوشاب سے قائدآباد تک گرین بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں