غوث محمد خان نیازی کی زیر قیادت وفد کی ڈپٹی کمشنرخوشاب سے ملاقات
خوشاب(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی زیر قیادت مسلم لیگی رہنماوں کے ایک نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے ملاقات کی۔
وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری ملک کرم الہی بندیا ل بھی شامل تھے ، ملاقات کے دورا ن ضلع خوشاب کے مکینوں کو وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت جدید سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے چلائی جانیوالی ماحول دوست الیکٹرک بسوں کے امور زیر بحث لائے گئے ، ڈاکٹر غوث محمد نیازی کا کہنا کہ عوام کو اس سہولیت سے بلا امتیاز مستفید کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان بسوں کے روٹس پر ختم کئے جانیوالے تمام سٹاپس کو بحال کیاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے یقین دیانی کی کہ ای بسوں کے روٹس پر تمام مجوزہ سٹاپس بہت جلد بحال کر دیئے جائیں گے ۔ وفد نے خوشاب میں نئے تعینات کئے جانیوالے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گل صاحب کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ انکے دور میں عوام اور انتظامیہ کا تعاون مثالی رہیگا۔