پیپلز پارٹی پوری طرح منظم اور متحد، ملک محمد علی ساول
جماعت کو تحصیلوں میں یونین کونسل کی سطح تک فعال بنا دیا گیا
خوشاب(نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں پیپلز پارٹی پوری طرح منظم اور متحد ہے اور اس نظریاتی جماعت کو ضلع کی چاروں تحصیلوں میں یونین کونسل کی سطح تک فعال بنا دیا گیا ہے ، انتخابات قومی ہوں یا بلدیاتی ہماری جماعت ہر انتخابی میدان مین پوری قوت کے ساتھ اترے گی پیپلز سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں ملنے والی اس تاریخی کامیابی سے پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ، اس شاندار کامیابی پر صرف گلگت بلتستان ہی نہیں کشمیر اور پورے پاکستان میں پارتی کے قائدین بلاول بھٹو زرداری اور سردار آصف علی زرداری کی مدبرانہ پالیسیوں اور سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کی جا رہا ہے ، ملک محمد علی ساول کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں رہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے انشاء ﷲ آزد جموں کشمیر کی انتخابی معرکہ آرائی میں اپنی شاندار روائے برقرار رکھتے ہوئے کلین سویپ کرے گی۔