سفری پراجیکٹ کو عوام کیلئے حکومت کا خوبصورت تحفہ، بشیر احمد اعوان

 سفری پراجیکٹ کو عوام کیلئے حکومت کا خوبصورت تحفہ، بشیر احمد اعوان

ضلع خوشاب میں گرین الیکڑک بسوں کا ٹاسک ابھی مکمل نہیں ہوا ، میڈیا سے گفتگو

خوشاب(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے راہنما ممتاز سماجی شخصیت حاجی بشیر احمد اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب وژن کے تحت ضلع خوشاب میں الیکٹرک بسوں کو آن روڈ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس ماحول دوست سفری پراجیکٹ کو عوام کیلئے مسلم لیگی حکومت کا خوبصورت تحفہ قرار دیا ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ای بسوں کے عظیم پراجیکٹ پر عمل در’مد ہونے سے ضلع خواب کے مکینوں بلا امتیاز جدید اور ارزاں سفری سہولت مل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں گرین الیکڑک بسوں کا ٹاسک ابھی مکمل نہیں ہوا ، انشاء بہت جلد حکومت کی جانب سے مزید بسیں فراہم کی جائیں گی اور ضلع خوشاب کی تمام سڑکوں اور شاہراہوں ہر یہ ماحول دوست بسیں دوڑتی نظر آئیں گی ، انہوں نے اس پراجیکٹ پر عمل در آمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی خوشاب کے مسلم لیگی قائدین اراکیں اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں