شاہ پور،سرگودھا روڈ کو دو رویہ بنانے کی منظوری

شاہ پور،سرگودھا روڈ کو دو رویہ بنانے کی منظوری

شاہ پور،سرگودھا روڈ کو دو رویہ بنانے کی منظوریجہلم کے پل سے شروع ہو کر سرگودھا کے جھنگ موڑ تک تعمیر کی جائے گی

شاہ پور (نمائندہ دنیا) شاہ پور سے سرگودھا روڈ، جو دریائے جہلم کے پل سے جھنگ موڑ سرگودھا تک 38 کلومیٹر طویل ہے ، کو دو رویہ (ڈبل روڈ) بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت سڑک ضلع خوشاب کی حدود میں دریائے جہلم کے پل سے شروع ہو کر سرگودھا کے جھنگ موڑ تک تعمیر کی جائے گی۔ متعلقہ حکام نے اس اہم منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔مقامی حلقوں کے مطابق سڑک کی توسیع سے نہ صرف عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ موجودہ تنگ سڑک پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں بھی نمایاں کمی آئے گی، جس سے قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔شہریوں نے اس منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تعمیراتی کام جلد شروع کر کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں