اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں ٹیلیفونک رابطہ، تحمل و بردباری پر زور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی کی راہ اختیار کریں، فریقین تحمل و بردباری کا مظاہرہ کریں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تنازعات کے حل اور امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے، پاکستان امن و استحکام کے لیے کردار رکھے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں