سی ایم پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ، ملتان ڈویژن ٹیم کے ٹرائلز

سی ایم پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ، ملتان ڈویژن ٹیم کے ٹرائلز

ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں کے کرکٹرز شریک، سولہ رکنی ٹیم منتخب ہوگی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان میں سی ایم پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ کے لئے ملتان ڈویژن کی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں ٹرائلز منعقد ہوئے ، جن میں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے میدان میں بے پناہ قدرتی صلاحیتوں سے مالامال ہے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سال 2026ء کو ‘‘نوجوانوں کا سال’’ قرار دیتے ہوئے کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں