گرمی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، شہریوں کو مشکلات

 گرمی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، شہریوں کو مشکلات

گرمی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، شہریوں کو مشکلاتبجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ رات بھر جاری ،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )شدید گرمی اور حبس کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی فیسکو سب ڈویژن ساہیوال کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں بار بار بجلی بند کی جاتی ہے اور بعض اوقات بندش کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بھی تجاوز کرجاتا ہے ۔شہریوں کے مطابق بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ رات بھر جاری رہتا ہے ، جس کے باعث نوجوان گھروں سے باہر گلیوں میں بیٹھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔حکیم مختار، انتظار ساجد اور لالا شوکت سمیت شہریوں نے بجلی کی بار بار بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رات کے اوقات میں غیرضروری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے اور شہریوں کو گرمی کے موسم میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...