کندیاں اور ہرنولی میں 36 انچ پائپ بچھانے کی ہدایت

کندیاں اور ہرنولی میں 36 انچ پائپ بچھانے کی ہدایت

کندیاں اور ہرنولی میں 36 انچ پائپ بچھانے کی ہدایت ایم ڈی واسا کو مستقل اور پائیدار حل تجویز کرکے تخمینہ جمع کرانے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کندیاں اور ہرنولی کا تفصیلی دورہ کیا اور سیوریج کے مسائل، ڈسپوزل اسٹیشن اور سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے عمل کا موقع پر جائزہ لیا۔کندیاں میں سیوریج مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کو مستقل اور پائیدار حل تجویز کرکے تخمینہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کندیاں کو متاثرہ مقامات پر فوری کام شروع کرنے اور 36 انچ قطر کے پائپ بچھانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ہرنولی ڈسپوزل اسٹیشن کے معائنے کے دوران ایم ڈی واسا رضوان اکبر نے بریفنگ دی کہ موٹریں جل جانے کے باعث ڈسپوزل اسٹیشن غیر فعال ہے ، جس سے سیوریج نظام متاثر ہورہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے جلی ہوئی موٹروں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور ڈسپوزل اسٹیشن کو فوری فعال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایم ڈی واسا کو مسئلے کے مستقل حل کے لیے جامع پلان اور اسکیم پروپوزل تیار کرکے پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال، ایم ڈی واسا میانوالی رضوان اکبر، سی او ضلع کونسل مبشر کلیم گل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...