یونیورسٹی آف سرگودھا ، طلبہ کی چینی کلچرل ایکسچینج میں شرکت

یونیورسٹی آف سرگودھا ، طلبہ کی چینی کلچرل ایکسچینج میں شرکت

یونیورسٹی آف سرگودھا ، طلبہ کی چینی کلچرل ایکسچینج میں شرکتسمر کیمپ کی افتتاحی تقریب ہینان نارمل یونیورسٹی کی کن ژینگ بلڈنگ میں منعقد ہوئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ پر مشتمل وفد نے ہینان نارمل یونیورسٹی، چین کے زیر اہتمام کلچرل ایکسچینج سمر کیمپ 2026 میں شرکت کی۔ سمر کیمپ کی افتتاحی تقریب ہینان نارمل یونیورسٹی کی کن ژینگ بلڈنگ میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستانی طلبہ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب میں ژاؤ یانگ، ڈین سکول آف انٹرنیشنل ایجوکیشن، ہینان نارمل یونیورسٹی، چن یون شیانگ، چینی ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی آف سرگودھا، ما شومنگ، وانگ لی، ژانگ چانگ ہوئی سمیت یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران، اساتذہ، رضاکار اور طلبہ نے شرکت کی۔یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان، ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز و ہوسٹ ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ملٹی میڈیا ڈویلپمنٹ سنٹر حسن رضا ہاشمی نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ژاؤ یانگ نے پاکستانی طلبہ کو ہینان نارمل یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا، جبکہ وانگ لی نے سمر کیمپ کے شیڈول اور مختلف سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ ژانگ چانگ ہوئی نے طلبہ کو کیمپ کے ضوابط اور قیام کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے سمر کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے نوجوان دونوں ممالک کا مستقبل ہیں۔ دونوں ملکوں کی نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں میں مزید اضافہ ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...