سرگودھا کے ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی، ناقص کام پر سخت کارروائی کا حکم

سرگودھا کے ترقیاتی منصوبوں کی کڑی  نگرانی، ناقص کام پر سخت کارروائی کا حکم

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب شعیب مرزا کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس کی صدارت،منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال اور افسروں کو فیلڈ میں جا کر مسلسل نگرانی کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے معائینہ ٹیم شعیب مرزا نے سرگودھا کا دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مثالی گاؤں پروگرام کے تحت ضلع کے 18 دیہات میں 2 ارب 14 کروڑ روپے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ شعیب مرزا نے منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال اور افسروں کو فیلڈ میں جا کر مسلسل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کام یا بدعنوانی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ایم ڈی واسا نے بتایا وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا 48 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، جبکہ 25 جولائی کو 163 ملی میٹر بارش کے بعد شہر سے پانی تقریباً چار گھنٹے میں نکال دیا گیا۔ معاون خصوصی نے واسا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی۔ہائی ویز حکام نے خوشحال پنجاب پروگرام کے تحت 61 سڑکوں کی سکیموں پر کام جاری ہے ، 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے ، ایک ارب کی لاگت سے مزید آٹھ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی سکیمیں تجویز کی گئی ہیں۔شعیب مرزا نے سکولوں میں ڈیپ کلیننگ، ستھرا پنجاب پروگرام کی مؤثر نگرانی، پرائس کنٹرول، مین ہولز پر حفاظتی کور لگانے ، غیر قانونی بینرز اور وال چاکنگ کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...