قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو عمر قید،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو عمر قید،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ملزم نے محمد آصف کو قتل کیا تھا ، پولیس کی مؤثر تفتیش سے جرم ثابت ہوا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا کی عدالت نے مخالف کو قتل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں پولیس کی مؤثر تفتیش اور مقدمے کی بھرپور پیروی کے نتیجے میں ملزم اظہر حسین کے خلاف جرم ثابت ہوا۔ مقدمے کے مطابق ملزم نے محمد آصف کو قتل کیا تھا۔عدالت نے شواہد کی بنیاد پر ملزم اظہر حسین کو عمر قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے لیگل ٹیم اور تفتیشی افسر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے سے قانون کی بالادستی قائم ہوتی ہے ، مظلوم کو انصاف ملتا ہے اور جرائم پیشہ عناصر میں خوف پیدا ہونے سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملتی ہے ۔