ڈنڈا مار کر5لاکھ کا کتا مار ڈالا

ڈنڈا مار کر5لاکھ کا کتا مار ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پڑوسیوں نے ڈنڈا مار کر بیوہ ہمسائی کا 5لاکھ روپے کی مالیت کا کتا مار ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 یوسف پارک کی رہائشی سمیرا بی بی کے پالتو کتے کے بھونکنے سے پڑوسی کا ایک بچہ خوفزدہ ہو گیا، جس پر ملزمان خرم ماچھی، ابراہیم ماچھی اور دو نامعلوم افراد ڈنڈے لے کر باہر آئے ، اور ڈنڈا مار کر پالتو کتے کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں