مقدمہ قتل کا فیصلہ، مجرم کو عمر قید ، دو لاکھ روپے جرمانہ
بدر زمان نے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں مقصود شہزادکو ناحق قتل کیا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت معزز عدالت نے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم بدر زمان کو عمر قید اور 2 لاکھ روپیجرمانہ کی سزا سنا دی، مجرم نے مقصود شہزاد نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزموں کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مضبوط پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments