گھر میں گھس کر تشدد، قتل کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے موضع مانگی میں ارشد نامی ملزم کیخلاف گھر میں زبردستی داخل ہونے ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے ، سوٹے کے وار سے زخمی کرنے ، تشدد کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق شور سن کر اہل دیہہ موقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔ مدعیہ آسیہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم انہیں گھر سے بے دخل کر کے مکان پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتا ہے ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments